غزل
صُلحِ آمیز گفتگو ہے مری
منتظم عاصیؔ
پیر، 27 اپریل 2026
👁 34
❤️ 1
تنگ دستی خَطی رَفُو ہے مری
صُلحِ آمیز گفتگو ہے مری
چَشمَۂ فِکر دِیدَۂ گِریاں
دشتِ پاکیزہ جستجو ہے مری
کاش صَحرائے سَبزَہ زار ملے
بَر گُلِستان آرزو ہے مری
مُنتَہائے نَظَر ہوئی حاصِل
نَرگِسِ چَشم سُرخ رُو ہے مری
مستحق خلوتِ انا ہوں میں
رُوح پاکیزہ با وُضُو ہے مری
ساقیا چشمِ تر سُبُوئے مَے
بَر سَرِ رند آبرو ہے مری
اوجِ جلبابِ لیل فقرِ قِنیٰ
شکرِ ہُو فکرِ ذکرِ ہُو ہے مری
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!