اشتہار
اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
منقبت

ماں عون و محمد کی

منتظم عاصیؔ اتوار، 19 اپریل 2026
👁 36 ❤️ 0
ماں عون و محمد کی
جنت سجا رہی ہے ماں عون و محمد کی
جگ جگمگا رہی ہے ماں عون و محمد کی
جس پر لکھا ہے کلمہ سرکارِ دو عالم کا
پرچم اٹھا رہی ہے ماں عون و محمد کی
ماہِ رسولِ اکرم کا جشن منانا ہے
تشریف لا رہی ہے ماں عون و محمد کی
حسنین اور آلِ حسنین کا صبح و شام
صدقہ لٹا رہی ہے ماں عون و محمد کی
شعبان کا مہینہ پیغام لے کے آیا
اٹھ جاؤ آ رہی ہے ماں عون و محمد کی
قربان لال کرکے اسلام کی حرمت پر
رب کو منا رہی ہے ماں عون و محمد کی
آؤ کہ سوئے طیبہ زندان سے اپنے ساتھ
عابد کو لا رہی ہے ماں عون و محمد کی
← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …

مزید پڑھیں ←
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن