اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
مضمون

انٹرنیٹ کے نقصانات

انٹرنیٹ کے نقصانات
ع
عبداللہ راشد ذبیحؔ پیر، 25 مئی 2026
👁 83 ❤️ 0

انٹرنیٹ موجودہ دور کی ایک بڑی سہولت ہے، مگر اس کے ساتھ کئی نقصانات بھی جڑے ہوئے ہیں۔ انٹرنیٹ کے بے جا استعمال نے انسان کی زندگی کو آسان بنانے کے ساتھ ساتھ کئی مسائل کو بھی جنم دیا ہے۔

سب سے بڑا نقصان وقت کا ضیاع ہے۔ لوگ گھنٹوں سوشل میڈیا، ویڈیوز اور غیر ضروری مواد میں مشغول رہتے ہیں جس سے تعلیمی اور عملی زندگی متاثر ہوتی ہے۔ خاص طور پر طلبہ کی توجہ پڑھائی سے ہٹ جاتی ہے ۔

انٹرنیٹ کا ایک اور بڑا نقصان ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثر ہوتا ہے۔ مسلسل موبائل یا کمپیوٹر استعمال کرنے سے آنکھوں میں درد، سر درد، آنکھوں پر چشمہ لگنے اور نیند کی کمی جیسے مسائل پیدا ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ سوشل میڈیا کے منفی رجحانات ذہنی دباؤ اور احساسِ کمتری کا سبب بنتے ہیں۔

اخلاقی بگاڑ بھی انٹرنیٹ کے نقصانات میں شامل ہے۔ انٹرنیٹ پر موجود غیر اخلاقی مواد نوجوان نسل کے کردار کو متاثر کرتا ہے اور اس کا غلط اور حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ انٹرنیٹ کو کم از کم استعمال کیا جائے تاکہ اس کے فوائد حاصل ہوں اور نقصانات سے بچا جا سکے۔
(از قلم عبداللہ راشد ذبیحؔ)

📖 Summary

یہ مضمون انٹرنیٹ کے بڑھتے ہوئے استعمال اور اس کے منفی اثرات پر روشنی ڈالتا ہے۔ مصنف کے مطابق اگرچہ انٹرنیٹ موجودہ دور کی ایک بڑی سہولت ہے، لیکن اس کا بے جا استعمال انسانی زندگی میں کئی مسائل پیدا کر رہا ہے۔

مضمون میں سب سے پہلے وقت کے ضیاع کو ایک اہم مسئلہ قرار دیا گیا ہے، جہاں لوگ غیر ضروری سرگرمیوں میں مصروف ہو کر اپنی تعلیمی اور عملی ذمہ داریوں کو نظر انداز کر دیتے ہیں، خاص طور پر طلبہ اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

اس کے علاوہ انٹرنیٹ کے استعمال سے جسمانی اور ذہنی صحت پر بھی منفی اثرات مر

مزید متعلقہ نثر
ایٹا: تہذیب، روایت اور عصری شعور کی ایک دل نشیں جہت
ایٹا: تہذیب، روایت اور عصری شعور کی ایک دل نشیں جہت تمہید اردو ادب اپنی رنگا رنگ...
لفظ، انسان اور زمانہ — ادب کی ابدی معنویت
ادب محض الفاظ کی ترتیب کا نام نہیں بلکہ انسان کے داخلی کرب، خواب، احساس، شعور او...
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر
تھلاپتی وجے: فلمی دنیا سے عوامی قیادت تک ایک غیر معمولی سفر __________ سپر اسٹار...
مستقبل کی کہانیاں
پیش لفظ کتاب: مستقبل کی کہانیاں مصنف: علیم طاہر دنیا ہر لمحہ بدل رہی ہے_ ٹیکنالو...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online