اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
تبصرہ

(تبصرہ ) "میری بستی میرے لوگ " وکیل نجیب کا خاکہ نمامضامین کا منفرد مجموعہ

(تبصرہ )  "میری بستی میرے لوگ " وکیل نجیب کا  خاکہ نمامضامین کا منفرد مجموعہ
علیم طاہر
علیم طاہر پیر، 25 مئی 2026
👁 88 ❤️ 0

"میری بستی میرے لوگ " وکیل نجیب کا

" وکیل نجیب " ایک تیز رفتار قلمکار کی حیثیت سے دنیائے اردو ادب میں اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں، انہوں نے بہت کم وقت میں بہت زیادہ کام کیا ہے. جس کا سبب بھی ان کی زودگوئی کو قرار دیا جا سکتا ہے. انہوں نے ادب اطفال پر بھی کافی توجہ دی ہے.
" میری بستی میرے لوگ" خاکہ نما مضامین کا منفرد مجموعہ ہے. سماج میں اپنے اردگرد مختلف کردار اپنا شناختی وجود رکھتے ہیں. اکثرو بیشتر ان کرداروں پر فنکار کی نگاہیں نہیں پڑتی ہیں. لیکن وکیل نجیب صاحب نے اس کتاب میں تقریباً 35 شخصیات کو قلمبند فرمایا ہے. اور تمام شخصیات کو تاریخی بنا دیا ہے.
انتساب برادر معظم محمد سعید (بمبیا پہلوان) کے نام ہے.

تفصیلی شناس نامہ سے وکیل نجیب کی تعلیمی قابلیت، سماجی تعلیمی و ادبی سرگرمیوں کا روشن منظر نامہ اجاگر ہوتا ہے. ایک سے چھبیس تصانیف برائے اطفال ہیں. جس میں ناول، کہانیوں کے مجموعے ہیں. ڈرامے سفر نامے ہیں. اور تو اور شاعری بھی. بڑوں کے لیے تصانیف افسانے سفرنامے ناول تذکرہ ہیں. ڈاکٹر الیاس صدیقی (مالیگاؤں) نے "سیاہ آسمان کے روشن ستارے " عنوان کے تحت ایک مضمون قلمبند فرمایا ہے جو اس کتاب اور وکیل نجیب، دونوں پر تیز روشنی ڈالتی ہے.

ہر زندگی ہر کردار، اپنی ایک کہانی سے منسلک ہوتا ہے.، جب اس زندگی یا کردار کے متعلق جانکاری حاصل کی جائے تو بے شمار تگ و جدوجہد جوش و خروش زندگی جینے کی للک کے جگمگاتے منظر نامے ابھرنے لگتے ہیں ان منظر ناموں سے قاری کے تجربات میں اضافہ ہوتا ہے ایسی تحریروں سے یقیناً قاری متحرک ہوتا ہے. وکیل نجیب نے اپنے بچپن سے جن جن اشخاص کا مشاہدہ کیا ہے وہ اشخاص اس کتاب میں تاریخی کردار بن گئے ہیں. ایک ایک شخص کی زندگی کے نشیب و فراز مختلف سرگرمیاں ترتیب و تہذیب و بے ترتیبی کو جس انداز میں پیش کیا گیا ہے یہ وکیل نجیب صاحب کا ہی حصہ ہے. زندگی مختلف رنگ و روپ میں ہمارے روبرو ہیں اس کتاب کے مضامین سے بے شمار رنگ انگنت روپ سے آشنائی ہوتی ہے. یہاں تک کہ اختتامیہ منظر نامہ بھی سامنے آتا ہے. انسانی خوبیاں اور خامیاں حماقتیں اور عقلمندیاں، ناکامیاں اور کامیابیاں دکھائی پڑتی ہیں دوسروں کے جذبات سے حاصل ہونے والے تجربات بھی اہمیت رکھتے ہیں.

اس کتاب میں مرحومین حاجی بشیر ممبر صاحب محمد سعید بمبیا پہلوان اور برادران جناب جلیل ساز صاحب، مولانا اکبر علی صاحب، شہادت حسین کربلائی، حاجی عبدالرزاق منشی عابد علی استاد، اور برادران صدیق انصاری، حاجی محمد ادریس، عرف محمد حاجی، مرحوم نسیم ناگپور، ہارون پٹیل، عبدالستار مرکو والے، تکیہ دار سلیمان پٹیل، حاجی رفیق بابو، اسماعیل انصاری کانگرسی، اسحاق کپتان صاحب، مرحوم غفار بابو، مرحوم سیف الرحمن، بھیا، بابو قاسم انصاری، محمد حسین عارف، رؤف بھیا، نیاز ملا خیرابادی، نیاز لیڈر مرحوم، جناب رشید پٹیل موجودہ حضرات میں افضل علی حیدری، ماسٹر غوث، ظہیر عالم جمیل، سروس، خلیل چیکر، بیرونی حضرات میں حاجی مسعود احمد صاحب، حیدر علی حیدری، وکیل پہلوان، خورشید احمد بن محمد اسحاق سیٹھ، ظہیر پہلوان، بابو محمد سلام، ان تمام اشخاص پر وکیل نجیب صاحب نے خوبصورت انداز میں اظہار خیال فرمایا ہے. یہ تمام اشخاص اب شخصیات میں تبدیل ہو چکے ہیں، اس کتاب کا ہر مضمون دلچسپ ہے اس کتاب کی اشاعت پر ہم وکیل نجیب صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں. 192 صفحات کی کتاب کی قیمت 200 روپے ہے جسے اس پتے سے منگوایا جا سکتا ہے

" وکیل نجیب، نجیب منزل، نزد لال اسکول مومن پورہ، ناگپور، 18-

📖 خلاصہ

یہ تحریر وکیل نجیب کی کتاب “میری بستی میرے لوگ” کا ایک جامع تعارف اور تجزیہ پیش کرتی ہے۔ مصنف کو ایک تیز رفتار اور زودگو قلمکار کے طور پر پیش کیا گیا ہے جنہوں نے مختصر وقت میں اردو ادب، خصوصاً ادبِ اط…

✍️ علیم طاہر — مختصر تعارف

📍 مالیگاؤں

علیم طاہر _شاعر و ادیب

علیم طاہر کی مزید تحریریں
شادی، محبت اور قانون: بدلتے رشتوں کا المیہ | جدید معاشرے میں ازدواجی تعلقات کا بحران
شادی، محبت اور قانون: بدلتے رشتوں کا المیہ مضمون نگار: علیم طاہر _____________...
ڈاکٹر بشیر بدر: محبت، درد اور تہذیبِ غزل کا روشن باب | شخصیت، شاعری اور ادبی خدمات
## ڈاکٹر بشیر بدر: محبت، درد اور تہذیبِ غزل کا روشن باب ### ایک ایسا شاعر جس کے...
لوریاں: ادبِ اطفال کا نایاب باب | بچوں کی تربیت، ماں کی ممتا اور اردو لوک ادب
## لوریاں، ادب اطفال کا نایاب باب لوری گائی جانے والی صنف سخ...
بشیر بدر, ایک عہد کا اختتام، ایک یادگار رفاقت کی داستان
## بشیر بدر: ایک عہد کا اختتام، ایک یادگار رفاقت کی داستان ____________________...
مزید متعلقہ نثر
دستورِ بزلِ جود و سخا اختیار کر — غزل، تشریح، تبصرہ اور پیغام
دستورِ بزلِ جود و سخا اختیار کر — غزل، تشریح، تبصرہ اور پیغام ✨ تعارف یہ غزل...
نسل نو سے ابھرتا ہوا ایک فنکار ، شاعر ، ادیب
نسل نو سے ابھرتا ہوا ایک فنکار ، شاعر ، ادیب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ علیم طاہر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ...
عصری حسیت کا رچنا کار: عظمت اقبال اور ادھوری تخلیق کا منظر نامہ | تنقیدی جائزہ
عصری حسیت کا رچنا کار :- عظمت اقبال اور" ادھوری تخلیق" کا منظر نامہ ...
کجری ، ساون کی سرگوشیوں میں بھیگی ہوئی لوک روایت
اگر برصغیر کی لوک موسیقی کو ایک باغ سمجھا جائے تو کجری اس باغ کا وہ پھول ہے جو ص...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن