اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
طنز و مزاح
منتظم عاصیؔ پیر، 20 اپریل 2026
👁 10 ❤️ 0
چوروں کو نگہبان بنا دیتی ہے کرسی
عیّار کا معیار بڑھا دیتی ہے کرسی
چوروں کو نگہبان بنا دیتی ہے کرسی
مدّت سے گَڑے مُردوں کو مرقد سے اٹھا کر
کردارِ شرافت کی سزا دیتی ہے کرسی
اچھائی برائی کے سمندر کا ہے سنگم
"انسان کا ہر عیب چھپا دیتی ہے کرسی"
مُلّا ہو کہ پنڈت ہو کہ ہو سَنت یا صوفی
مکّاریوں کا پاٹھ پڑھا دیتی ہے کرسی
تعلیم و تعلّم کو نشاں اپنا بنا کر
نفرت کو جہالت کو ہَوا دیتی ہے کرسی
اخلاقِ ریا ترکِ تعلق کا زماں کو
ہر روز سبق ایک نیا دیتی ہے کرسی
گر چاہو نہ چاہو یہی سچائی ہے عاصیؔ
سچائی کے رستے سے ہٹا دیتی ہے کرسی
← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن