غزل
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 10
❤️ 1
فراقِ یار مقصدِ حیات مشغلہ نہیں
سفیرِ دشتِ صحرا ہوں میں وصلِ بُلبُلا نہیں
بھٹک رہا ہوں دل لئے اِدھر اُدھر یہاں وہاں
سکون کی تلاش میں مگر کہیں ملا نہیں
منا رہا ہے تو خوشی پَروں کو میرے توڑ کر
تجھے خبر نہیں ہے ٹوٹے پَر ہیں حوصلہ نہیں
شکایتیں لئے ہوئے دوانے در پہ ہیں کھڑے
مگر یہ کہہ رہے ہیں سب کہ تم سے کچھ گلہ نہیں
یہ سام دام ڈنڈ بھید بھاؤ چھل کپٹ فریب
تمہاری فطرتوں میں ہیں مگر کہیں چلا نہیں
لباس تار تار ہے بدن پہ زخموں کے نشان
ہمارے درمیان پھر بھی کوئی فاصلہ نہیں
قریب ہوں کہ دور ہوں سمجھ نہیں سکا کبھی
نویدِ صبح و دید سے چراغِ دل جَلا نہیں
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
اپنی بات
محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو
خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے
اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...



ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!