اشتہار
اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل

دل غم کو سرِ نوکِ مژہ تول رہا ہے

منتظم عاصیؔ پیر، 20 اپریل 2026
👁 31 ❤️ 0
دل غم کو سرِ نوکِ مژہ تول رہا ہے
نادیدہ عصیراتِ وفا گھول رہا ہے
”دل غم کو سرِ نوکِ مژہ تول رہا ہے“
دولخت حزیں قلبِ جنوں دشتِ ہراساں
قسمت پہ لگا قفلِ گِلہ کھول رہا ہے
معمورۂ احساسِ نظر ڈھونڈنے والا
پگڈنڈیِ اخلاص پہ بے مول رہا ہے
اخلاق کما حقَّہْ کردار دریدہ
اک شخص کما کر زرِ غم ڈول رہا ہے
دل سوختہ، نم آنکھ، بدن خون سے لتھ پتھ
خاموش مسافر ہے مگر بول رہا ہے
حیرت سے قلندر کی طرف دیکھنے والے
ہاتھوں میں سکندر کے بھی کشکول رہا ہے
اے بزلِ زنابیل تو بھی دارِ فنا سا
زنبیل سرِ دوش لئے گول رہا ہے
دستور کی دہلیز پہ عاصیؔ کا تخیّل
اَز بیش بہا قیمتی انمول رہا ہے
← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن