اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
منتظم عاصیؔ پیر، 20 اپریل 2026
👁 9 ❤️ 0
اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے بھلا دیا
یادوں کے چلتے جو بھی تھا سب کچھ لٹا دیا
اور وہ سمجھ رہے ہیں کہ میں نے بھلا دیا
تصویر بولتی ہے مصور ترا خیال
کس کی بنانا تھا تجھے کس کی بنا دیا
افسوس، اہمیت نہ رہی سلطنت کی کچھ
کاسہ بدست فقیر نے قیمت لگا دیا
ہوتے ہی شام دیتا ہے دستک یہی خیال
”کس نے مجھے چراغ بنا کر بجھا دیا“
تحریکِ دار وقت کا مرہم نہیں مگر
اہلِ خرد نے کس لئے مقتل سجا دیا
خوشیوں کو بانٹتے ہوئے مجذوبِ وقت نے
مدفون اضطراب سے پردہ اٹھا دیا
خود ساخ خواہشات کی گردن مروڑ کر
بے پَر تخیّلات کو سولی چڑھا دیا
← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن