اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
نظم
محمد اقبال پیر، 8 جون 2026
👁 11 ❤️ 0
جستجو جس گل کي تڑپاتي تھي اے بلبل مجھے
خوبي قسمت سے آخر مل گيا وہ گل مجھے
خود تڑپتا تھا ، چمن والوں کو تڑپاتا تھا ميں
تجھ کو جب رنگيں نوا پاتا تھا ، شرماتا تھا ميں
ميرے پہلو ميں دل مضطر نہ تھا ، سيماب تھا
ارتکاب جرم الفت کے ليے بے تاب تھا
نامرادي محفل گل ميں مري مشہور تھي
صبح ميري آئنہ دار شب ديجور تھي
از نفس در سينہء خوں گشتہ نشتر داشتم
زير خاموشي نہاں غوغائے محشر داشتم
اب تاثر کے جہاں ميں وہ پريشاني نہيں
اہل گلشن پر گراں ميري غزل خواني نہيں
عشق کي گرمي سے شعلے بن گئے چھالے مرے
کھليتے ہيں بجليوں کے ساتھ اب نالے مرے
غازئہ الفت سے يہ خاک سيہ آئينہ ہے
اور آئينے ميں عکس ہمدم ديرينہ ہے
قيد ميں آيا تو حاصل مجھ کو آزادي ہوئي
دل کے لٹ جانے سے ميرے گھر کي آبادي ہوئي
ضو سے اس خورشيد کي اختر مرا تابندہ ہے
چاندني جس کے غبار راہ سے شرمندہ ہے
يک نظر کر دي و آداب فنا آموختي
اے خنک روزے کہ خاشاک مرا واسوختي
📖 خلاصہ

اس نظم میں اقبال وصال کے جذبات، روحانی سرور اور محبت کی تکمیل کو شاعرانہ انداز میں پیش کرتے ہیں۔

← پچھلا اگلا →

✍️ محمد اقبال — مختصر تعارف

محمد اقبال
📍 سیالکوٹ (موجودہ پاکستان)

علامہ محمد اقبالؔ اردو اور فارسی ادب کے عظیم شاعر، مفکر، فلسفی اور برصغیر کے ممتاز دانشور تھے۔ آپ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں آپ کو معروف مستشرق اور استاد سر تھامس آرنلڈ کی سرپرستی میسر آئی۔ مزید تعلیم کے لیے یورپ گئے، کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفے کی تعلیم حاصل کی، میونخ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری …

مزید پڑھیں ←
نظم کیا ہے؟

نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

محمد اقبال کی مزید
کبھی جو آوارۂ جنوں تھے وہ بستیوں میں پھر آ بسیں گے برہنہ پائی وہی رہے گی مگر نیا خار زار ہوگا سن...
حصہ اول: ابتدائی نظمیں ہمالہ ایک آرزو پرندے کی فریاد ترانۂ ہندی نیا شوالہ تصویرِ درد نانک و...
ضربِ کلیم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؔ کا شہرۂ آفاق شعری مجموعہ ہے جسے اقبالؔ نے "اعلانِ جنگ بر...
بالِ جبریل علامہ محمد اقبالؒ کا ایک اہم شعری مجموعہ ہے جو 1935ء میں شائع ہوا۔ یہ کتاب اقبال کے فکری ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن