اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
نظم
محمد اقبال پیر، 8 جون 2026
👁 10 ❤️ 0
جا بسا مغرب ميں آخر اے مکاں تيرا مکيں
آہ! مشرق کي پسند آئي نہ اس کو سر زميں
آ گيا آج اس صداقت کا مرے دل کو يقيں
ظلمت شب سے ضيائے روز فرقت کم نہيں
''تا ز آغوش وداعش داغ حيرت چيدہ است
ہمچو شمع کشتہ در چشم نگہ خوابيدہ است''
کشتہ عزلت ہوں، آبادي ميں گھبراتا ہوں ميں
شہر سے سودا کي شدت ميں نکل جاتا ہوں ميں
ياد ايام سلف سے دل کو تڑپاتا ہوں ميں
بہر تسکيں تيري جانب دوڑتا آتا ہوں ميں
آنکھ گو مانوس ہے تيرے در و ديوار سے
اجنبيت ہے مگر پيدا مري رفتار سے
ذرہ ميرے دل کا خورشيد آشنا ہونے کو تھا
آئنہ ٹوٹا ہوا عالم نما ہونے کو تھا
نخل ميري آرزوئوں کا ہرا ہونے کو تھا
آہ! کيا جانے کوئي ميں کيا سے کيا ہونے کو تھا
ابر رحمت دامن از گلزار من برچيد و رفت
اند کے بر غنچہ ہائے آرزو باريد و رفت
تو کہاں ہے اے کليم ذروئہ سينائے علم
تھي تري موج نفس باد نشاط افزائے علم
اب کہاں وہ شوق رہ پيمائي صحرائے علم
تيرے دم سے تھا ہمارے سر ميں بھي سودائے علم
''شور ليلي کو کہ باز آرايش سودا کند
خاک مجنوں را غبار خاطر صحرا کند
کھول دے گا دشت وحشت عقدئہ تقدير کو
توڑ کر پہنچوں گا ميں پنجاب کي زنجير کو
ديکھتا ہے ديدئہ حيراں تري تصوير کو
کيا تسلي ہو مگر گرويدہء تقرير کو
''تاب گويائي نہيں رکھتا دہن تصوير کا
خامشي کہتے ہيں جس کو، ہے سخن تصوير کا''
📖 خلاصہ

نظم میں محبوب سے جدائی کے احساس اور اس سے پیدا ہونے والے درد کو شاعرانہ انداز میں پیش کیا گیا ہے۔

← پچھلا اگلا →

✍️ محمد اقبال — مختصر تعارف

محمد اقبال
📍 سیالکوٹ (موجودہ پاکستان)

علامہ محمد اقبالؔ اردو اور فارسی ادب کے عظیم شاعر، مفکر، فلسفی اور برصغیر کے ممتاز دانشور تھے۔ آپ 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم سیالکوٹ میں حاصل کی، بعد ازاں گورنمنٹ کالج لاہور سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی جہاں آپ کو معروف مستشرق اور استاد سر تھامس آرنلڈ کی سرپرستی میسر آئی۔ مزید تعلیم کے لیے یورپ گئے، کیمبرج یونیورسٹی سے فلسفے کی تعلیم حاصل کی، میونخ یونیورسٹی سے ڈاکٹریٹ کی ڈگری …

مزید پڑھیں ←
نظم کیا ہے؟

نظم میں ایک مخصوص موضوع پر مسلسل خیالات بیان کیے جاتے ہیں۔ جدید اردو شاعری میں نظم کو خاص اہمیت حاصل ہے۔

محمد اقبال کی مزید
کبھی جو آوارۂ جنوں تھے وہ بستیوں میں پھر آ بسیں گے برہنہ پائی وہی رہے گی مگر نیا خار زار ہوگا سن...
حصہ اول: ابتدائی نظمیں ہمالہ ایک آرزو پرندے کی فریاد ترانۂ ہندی نیا شوالہ تصویرِ درد نانک و...
ضربِ کلیم شاعرِ مشرق علامہ محمد اقبالؔ کا شہرۂ آفاق شعری مجموعہ ہے جسے اقبالؔ نے "اعلانِ جنگ بر...
بالِ جبریل علامہ محمد اقبالؒ کا ایک اہم شعری مجموعہ ہے جو 1935ء میں شائع ہوا۔ یہ کتاب اقبال کے فکری ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن