اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
غزل
ثمامہ اقبال بدھ، 3 جون 2026
👁 15 ❤️ 0
مہربانی ہے یہ کس کی کون میرا ہوگیا
چنچلاتی دھوپ میں سایہ گھنیرا ہوگیا
داستاں کا اصل حصّہ تھا سنانے کو ابھی
مُدَّعا دل کا نہ کہہ پائے سویرا ہوگیا
وقت کی شاطر ہوا نے کر دیا جینا حرام
"بجھ گئے سارے دیئے گھر میں اندھیرا ہوگیا"
وہ مسیحا بن کے آئیگا اِسی امید پر
دل کی چوکھٹ پر مرے زخموں کا ڈیرا ہوگیا
اخذ کرتا ہے وہ یونہی میرؔ و مومنؔ کا خیال
عصرِ حاضر کا یہ شاعر بھی لُٹیرا ہوگیا
میں نہ کہتا تھا کہ یہ آوارگی اچھی نہیں
زندگی یہ دیکھ کیسا حال تیرا ہوگیا
پیش کرنا تھا ابھی اقبالؔ کو طرحی کلام
مُرغ نے بانگِ سحر گائی سویرا ہوگیا
📖 خلاصہ

ثمامہ اقبالؔ مئوی کی یہ غزل زندگی کے بدلتے حالات، وقت کی بے ثباتی، امید و ناامیدی اور جذباتی کیفیات کی عکاسی کرتی ہے۔ ہر شعر میں انسانی احساسات، معاشرتی حقیقت اور فکر انگیز پہلو نہایت خوبصورت انداز می…

← پچھلا اگلا →

✍️ ثمامہ اقبال — مختصر تعارف

ثمامہ اقبال
📍 مئو ناتھ بھنجن،اترپردیس،ہندوستان

ثمامہ اقبالؔ اردو ادب کے اُن نوخیز اور باصلاحیت شعرا میں سے ہیں جو اپنے جذبات، مشاہدات اور فکری احساسات کو شعری قالب میں ڈھالنے کا ہنر رکھتے ہیں۔ آپ کا قلمی نام اقبالؔ ہے، جس کے ذریعے آپ ادبی حلقوں میں اپنی شناخت قائم کر رہے ہیں۔
آپ کی ولادت 20 جون 2000ء کو مئو ناتھ بھنجن، اتر پردیش (U.P) میں ہوئی۔ ابتدائی تعلیم اور ادبی شعور کی نشوونما اسی علمی و تہذیبی ماحول میں ہوئی جس نے آپ کے اندر شعر و سخن …

مزید پڑھیں ←
غزل کیا ہے؟

غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔

ثمامہ اقبال کی مزید
مرا یہ جسم تو خالی گلاس ہے گویا کہ میرا دل تو حسینوں کے پاس ہے گویا مری شَبیہ نمایاں ہے میرے شعر...
قدم قدم پہ حوادث ہیں سر اُٹھائے ہوئے "زمانہ ہو گیا آنکھوں کو مُسکرائے ہوئے" ہماری آنکھ...
رنج مٹ جائے صنم، دور مرا غم ہو جائے اک نظر تیری مرے زخم کا مرہم ہو جائے سوکھ جائیں گے مری شوخ تم...
داستاں میری محبت کی مُکمّل کردو اپنا دیوانہ بنا کر مجھے پاگل کردو میرے بھی جسم سے خوشبوئے وفا اُ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن