غزل
راستے عشق کے انجان ہوا کرتے ہیں
منتظم عاصیؔ
پیر، 20 اپریل 2026
👁 39
❤️ 0
تنگ، تاریک، و بیابان ہوا کرتے ہیں
”راستے عشق کے انجان ہوا کرتے ہیں“
گھر کا کونا بھی منور ہے مسلمانوں کا
گرد آلود تو قرآن ہوا کرتے ہیں
جن کے کپڑوں سے جھلکتی ہے رئیسی کی رمک
اب وہی صاحِبِ ایمان ہوا کرتے ہیں
جہلِ مسعود کہوں یا کہ کہوں جہل الجہل
اُن کو جو نذرِ شبستان ہوا کرتے ہیں
تیرے کوچے میں جہاں بھر کو پڑھانے والے
ہمسرِ طفلِ دبستان ہوا کرتے ہیں
روز و شب ذلت و رسوائی اٹھانے والے
کیوں رہِ طالبِ احسان ہوا کرتے ہیں
سرحدِ عشق کے اُس پار جو کھیلا جائے
کھیل عاصیؔ وہی آسان ہوا کرتے ہیں
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …
غزل کیا ہے؟
غزل اردو شاعری کی سب سے مقبول صنف ہے۔ اس میں عام طور پر محبت، جدائی، فلسفہ اور زندگی کے موضوعات پر اشعار ہوتے ہیں۔ ہر شعر اپنی جگہ مکمل ہوتا ہے۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!