اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں
منقبت
منتظم عاصیؔ پیر، 20 اپریل 2026
👁 9 ❤️ 0
قائم کریں گے مہدی اطاعت مرے خدا
حجت تمام دیں کی اقامت مرے خدا
قائم کریں گے مہدی اطاعت مرے خدا
آواز جب امامِ زمانہ لگائیں گے
کرنے اٹھوں گا میں بھی ارادت مرے خدا
آزاد کردے پردۂ غیبت سے وہ سمیع
مظلوم کو کرے جو سماعت مرے خدا
منبر پکارتا ہے محمد کے جانشین
اے کاش کرنے آئیں امامت مرے خدا
ہے التجا کہ آخری ہادی کو بھیج دے
شیطان کر رہے ہیں قیادت مرے خدا
حسنین فاطمہ علی سرکارِ دو جہاں
کرنے کو مہدی آئیں عیادت مرے خدا
مہدی کے صدقے، صدقے محمد کی آل کے
ہوجائے منتظِم کی شفاعت مرے خدا
← پچھلا اگلا →

✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف

منتظم عاصیؔ
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان

اپنی بات

محترم قارئین السَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَ رَحْمَۃُ اللّـٰهِ وَ بَرْکَاتَہٗ
الحمداللہ.................... بفضلِ خدا وند کریم بفیض محسنِ انسانیت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور جملہ اہلِ بیت اطہار کے توسل اولیائے کاملین کے احسان سے مرشدِ پاک کی نظرِ کمال سے والدین کی دعاؤں شفقت تربیت کا اثر ہے کہ آج میں اپنی تیسری شعری ادبی کتاب طشت ازبام آپ لوگوں تک پہنچانے میں کامیاب رہا
شعر و …

مزید پڑھیں ←
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں ...
نوری اجماع یہ کتاب حرفِ عظیم میم منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے جس میں حضور نبی ک...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 تبصرے (0)
تبصرہ کرنے کے لیے لاگ ان کریں

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!

ادبی AI معاون
● آن لائن