قطعہ
جھوٹ بھی بولوں تو کہتے ہیں کہ سچا ہوں میں
منتظم عاصیؔ
اتوار، 19 اپریل 2026
👁 38
❤️ 0
مردہ دل والوں نے سمجھا مجھے مردہ لیکن
جن کے دل زندہ ہیں ان کے لیے زندہ ہوں میں
خامہ فرسائی سے رشتہ نہیں کوئی میرا
دیکھتا ہوں جو تماشہ وہی لکھتا ہوں میں
اشک بن کر تری آنکھوں سے نہ بہہ جائے کہیں
تھپتھپا کر دلِ بیزار کو رکھتا ہوں میں
اسقدر میری محبت میں ہیں اندھے کچھ لوگ
جھوٹ بھی بولوں تو کہتے ہیں کہ سچا ہوں میں
✍️ منتظم عاصیؔ — مختصر تعارف
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان
## شخصیت، ادبی سفر اور شعری خدمات
منتظم عاصی کا شمار ان اہلِ قلم میں ہوتا ہے جنہوں نے شعر و ادب کی دنیا میں کسی باقاعدہ ادبی ادارے یا رسمی تربیتی سلسلے کے سہارے کے بجائے اپنے شوق، مطالعے، مسلسل مشق، اساتذہ کی رہنمائی اور غیر معمولی جنونِ سخن کے ذریعے اپنا راستہ بنایا۔ ان کا ادبی سفر محض شاعری تک محدود نہیں بلکہ یہ ایک ایسے شخص کی داستان ہے جس نے زندگی کے مختلف نشیب و فراز سے گزرتے ہوئے اپنے اندر …
قطعہ کیا ہے؟
قطعہ اردو شاعری کی ایک مختصر صنف ہے جس میں چار یا زیادہ مصرعے ایک موضوع پر ہوتے ہیں۔
منتظم عاصیؔ کی مزید
سجدۂ دوام** معروف شاعر **منتظم عاصیؔ** کا ایک منفرد نعتیہ و منقبتی شعری مجموعہ ہے جس میں عشقِ الٰہی...
خود سے خود کو ہے بنایا، اے سارے جہاں کے والی، اللہ ھو خود کو تونے ہے چھپایا، اے پردہ کئے خود عالی، ا...
کبھی کبھی ایسا لگتا ہے جیسے دنیا انسانوں سے خالی ہے اور میں اکیلا تنہائی کی تلاش میں بھٹک رہا ہوں کو...
"حرفِ عظیم میم" منتظم عاصیؔ کی نعتیہ و منقبتی شاعری کا مجموعہ ہے، جس میں حضور نبی کریم ﷺ ا...




ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کریں!