اشتہار
اشتہار
اشتہار
This site honours Mr. Akbar Shaikh
Akbar Shaikh
was created in his honour
📖 About him
نثری نظم

رسیا

رسیا
ارم رحمٰن
ارم رحمٰن پیر، 25 مئی 2026
👁 37 ❤️ 0

دو بین کرتی آنکھیں
دو بے چین ہوتی آنکھیں
اپنی غربت کا
تماشہ بننے ہر
ہوس زدہ لوگوں کی
دزدیدہ نگاہوں سے خوفزدہ
جب چھم چھم آنسو بہا رہی تھیں
اور
اپنا آپ چھپا رہی تھیں
تو دیکھنے والوں کی اکثریت
ان دل چیرتے آنسوؤں کے برعکس
ان روتی ہوئی پیاری آنکھوں کی
" رسیا "
نکلی

📖 Summary

یہ مختصر مگر نہایت اثر انگیز نظم ایک غریب اور بے بس لڑکی (یا عورت) کی آنکھوں کے ذریعے معاشرے کی سفاکی کو بے نقاب کرتی ہے۔ اس کی آنکھیں غربت، خوف اور بے بسی کے آنسو بہا رہی ہیں، وہ خود کو چھپانے کی کوشش کر رہی ہے تاکہ ہوس زدہ نظروں سے بچ سکے۔ مگر المیہ یہ ہے کہ دیکھنے والے اس کے درد کو سمجھنے کے بجائے، اس کی معصومیت اور آنکھوں کے حسن کے رسیا بن جاتے ہیں۔

نظم اس تلخ حقیقت کو ظاہر کرتی ہے کہ ہمارا معاشرہ اکثر مظلوم کے دکھ کو محسوس کرنے کے بجائے اسے تماشہ بنا دیتا ہے۔ یہاں آنسو بھی ہمدردی پیدا نہ

✍️ ارم رحمٰن — Short Introduction

ارم رحمٰن
📍 لاہور، پاکستان

ارم رحمن پیشے کے لحاظ سے ایڈووکیٹ ہیں جن کا تعلق لاہور سے ہے۔ اردو زبان و ادب سے فطری مناسبت کی وجہ سے کچھ عرصہ وکالت کرنے کے بعد وہ درس و تدریس کے پیشے سے وابستہ ہو گئیں ۔ انہوں نے اپنے مافی الضمیر کے اظہار کے لیے ابتدا میں شاعری کا انتخاب کیا ۔ ان کی نثری نظمیں کمال کی ہوتی ہیں جن میں تخلیقی وفور کے ساتھ ساتھ شعری جمالیات اور موضوعات کو نئے زاویوں سے باندھنا قاری اور ناقد دونوں کو متاثر کرتا ہے …

Read more ←
ارم رحمٰن کی مزید تحریریں
روشنی
اسٹیج سج چکا تھا ۔ ہال لوگوں سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا ۔ آج خلاف معمول زیادہ رش ت...
قل زردہ
بڑے سے گھر کے ،بڑے سے صحن میں، جب بڑی بی کے قل کے اہتمام میں 6 دیگیں تین بریانی ...
حنوط
بارش کے بعد مٹی سے نکلتی سوندھی سوندھی خوشبو، مجھے بہت پسند تھی، سردیوں کے موسم ...
وحشت دروں
جون کی گرم چمکیلی دوپہر۔۔۔نیلگوں صاف شفاف آسمان ایک شوخ و چنچل طائر خراماں خراما...
مزید متعلقہ نثر
زبان — تہذیب کی روشن پہچان | منتظم عاصیؔ
زبان محض لفظوں کا مجموعہ نہیں، یہ دلوں کے درمیان ایک روشن پُل ہے۔ ماں کی لوری سے...
محبت کے خیاباں کا مسافر — منتظم عاصیؔ
میں مسافر، ہوں محبت، کے خیاباں، کا مجھے حرفِ ندا ذوق و شناسائی سے حاصل، ہوئی معر...
میں خود کشی نہیں کروں گی
میری آنکھیں نوحہ لکھیں گی میرے آنسوؤں کے قلم سے میری روح سنگ مرمر کی مانند سرد ا...
گود کے لیے ترستی کویتا
ہرکویتا کسی گود کے انتظار میں ہوتی ہے جیسے تمہاری پالتو بلی تمہاری گود کا لمس لی...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 Comments (0)
To comment, log in

No comments yet — be the first!

Literary AI Assistant
● Online