اشتہار
اشتہار
اشتہار
यह साइट जनाब अकबर शेख़ साहब
अकबर शेख़
के सम्मान में बनाई गई है
📖 उनके बारे में
افسانچہ

آئینہ

علیم طاہرؔ
علیم طاہرؔ ہفتہ، 23 مئی 2026
👁 33 ❤️ 1

وہ روز سوشل میڈیا پر اخلاق، انسانیت اور احترامِ آدمیت کے لمبے لمبے درس دیتا تھا۔
لوگ اس کی تحریروں پر داد دیتے، واہ واہ کرتے، اور اسے بڑا مہذب انسان سمجھتے تھے۔
ایک دن اُس کے گھر کے باہر ایک بوڑھا فقیر پانی مانگنے آیا۔
وہ غصے سے باہر نکلا اور چیخ کر بولا:
"چلو یہاں سے… ہر وقت مانگنے آ جاتے ہو!"
فقیر خاموشی سے پلٹ گیا۔
اتنے میں اُس کے موبائل پر نوٹیفکیشن آیا۔
کسی نے اُس کی نئی پوسٹ پر تبصرہ کیا تھا:
"آپ کی باتیں دل کو چھو لیتی ہیں… انسانیت آج بھی زندہ ہے!"
وہ چند لمحے اس جملے کو دیکھتا رہا…
پھر بے اختیار سامنے لگے آئینے پر نظر پڑی۔
آج پہلی بار
اُسے اپنا چہرہ اچھا نہیں لگا۔

علیم طاہرؔ کی مزید تحریریں
ڈاکٹر بشیر بدر: محبت، درد اور تہذیبِ غزل کا روشن باب | شخصیت، شاعری اور ادبی خدمات
ڈاکٹر بشیر بدر: محبت، درد اور تہذیبِ غزل کا روشن باب ایک ایسا شاعر جس کے اشعار ل...
چراغِ آخر
بوڑھا شاعر اپنی آخری نظم لکھ رہا تھا۔ بیٹے نے پوچھا: "اب اس عمر میں کیوں لک...
بند کتاب
بوڑھا استاد روز اپنی پرانی کتابیں صاف کرتا تھا۔ بیٹے نے کہا: "اب اِنہیں کون...
آئس کریم
چھوٹا بچہ آئس کریم والے کو حسرت سے دیکھ رہا تھا۔ ایک اجنبی نے اُسے آئس کریم خرید...
مزید متعلقہ نثر
آئس کریم
چھوٹا بچہ آئس کریم والے کو حسرت سے دیکھ رہا تھا۔ ایک اجنبی نے اُسے آئس کریم خرید...
سیٹی
فیکٹری کی سیٹی بجتے ہی مزدور دوڑ پڑتے تھے۔ ایک بچہ روز دروازے پر اپنے باپ کا انت...
علیم طاہرؔ کا افسانچہ "گھڑی" | باپ کے لیے مہنگی گھڑی اور وقت کا سوال
بیٹا اپنے باپ کیلئے مہنگی گھڑی لایا۔ باپ نے خوش ہوکر پوچھا: "وقت بھی دو گے؟...
تجوری — عظمت اقبال
تین کمروں پر مشتمل ہمارے مکان کے درمیانی کمرے میں دیوار سے لگ کر ایک تجوری تھی۔ ...
🔗 یہ بھی دیکھیں
💬 टिप्पणियाँ (0)
टिप्पणी के लिए लॉग इन करें

अभी कोई टिप्पणी नहीं — पहली टिप्पणी करें!

साहित्यिक AI सहायक
● ऑनलाइन