اشتہار
اشتہار
یہ سائٹ جناب اکبر شیخ صاحب
اکبر شیخ
کے اعزاز میں تخلیق کی گئی ہے
📖 ان کے بارے میں

عظمت اقبالؔ

(عظمت اقبال محمد عثمان)
📍 مالیگاؤں، مہاراشٹر، ہندوستان 🎂 بدھ، 31 دسمبر 1975
0
تحریریں
0
پسند
0
مطالعہ
📝 نثر (0) 📚 کتابیں (0)
📖 تعارف
نام : عظمت اقبال محمد عثمان
قلمی نام : عظمت اقبال
رہائش: شرڈی ، ضلع اہلیہ نگر ، مہاراشٹر ، انڈیا
پیشہ۔ ۲۰۰۳ ء سے شرڈی اردو ہائی اسکول میں بطور مدرس اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ۔
تعلیمی لیاقت : ایم اے بی ایڈ (انگریزی)
موبائیل نمبر : 9970666785
ادبی سفر :مقامی و بیرونی اخبارات میں پچھلے چند برسوں سے مختلف موضوعات پر کالم شائع ہو رہے ہیں ۔ روزنامہ انقلاب ممبئی و دیگر اخبارات اور نیا ورق ، بیسویں صدی وغیرہ رسائل میں اب تک ایک درجن سے زائد افسانے شائع ہو چکے ہیں۔ پریس فار پیس پبلی کیشن کے زیر نگرانی عالمی افسانہ نویسی مقابلہ ۲۰۲۳ء میں عالمی سطح پر افسانہ “ادھوری تخلیق” کو سوم مقام حاصل ہوا۔ شہر میں منعقد ہونے والی افسانوی نشستوں میں اپنی تخلیقات کے ساتھ متواتر شرکت رہتی ہے۔ قومی و بین الاقوامی سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر ادبی فورم کی سرگرمیوں میں شمولیت جاری ہے۔
پریس فار پیس پلی کیشن کے زیر نگرانی افسانوی مجموعہ “ادھوری تخلیق “ پڑوسی ملک میں شائع ہو چکا ہے۔ “ادھوری تخلیق “ کے انڈین ایڈیشن کا اجراء ۱۲ اکتوبر ۲۰۲۴ء کو شہر مالیگاؤں میں عمل میں آیا۔
بطور مرتب ادب اطفال پر مبنی “سرحد پار کی کہانیاں “
اور ہندوستان کے معاصر افسانہ نگاران کے افسانوں کا مجموعہ “ نئی کہانیاں نیا منظر نامہ “ پاکستان میں شائع ہوا ہے ۔ عنقریب ان کتابوں کے انڈین ایڈیشن منظر عام پر آنے ہیں ۔
مجموعۂ مضامین “بات جو دل سے نکلی “ زیر ترتیب ہے۔
یوٹیوب پر تعلیمی سرگرمیوں سے متعلق ایک ہزار سے زیادہ ویڈیوز موجود ہیں ۔
بطور مدرس اب تک درجنوں اعزاز سے نوازا جا چکا ہے۔ جس میں گوگل ایوارڈ سر فہرست ہے۔ گوگل فار ایجوکیشن کے ذریعے “میٹ عظمت اقبال “ نامی ڈاکیومینٹری نامی بنائی گئی جو یوٹیوب پر دستیاب ہے۔
ابھی کوئی تحریر نہیں
ادبی AI معاون
● آن لائن